گووندا اور سنیتا آہوجا میں طلاق کی افواہیں’ حقیقت بے نقاب
دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا تاہم اب اداکار کے وکیل نے معاملہ صاف کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان پھیلنے والی طلاق کی افواہوں کے متعلق حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے جو سب کے لئے حیران کن خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا تاہم اب اداکار کے وکیل نے معاملہ صاف کردیا۔ گووندا کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ 6 ماہ قبل گووندا اور سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست دائر کی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گووندا اور سنیتا اب ایک ساتھ رہ رہے ہیں، دونوں نیو ایئر نائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، اس کے علاوہ ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی اور اب دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے۔ گووندا کے وکیل نے دونوں کے علیحدہ رہنے سے متعلق بتایاکہ بطور ممبر پارلیمنٹ بننے پر گووندا نے علیحدہ بنگلہ لیا تھا اور وہ گھر کے بالکل سامنے ہی ہے، بعض دفعہ میٹنگز کی وجہ سے انہیں رات کو بنگلے میں ہی قیام کرنا پڑتا ہے لیکن دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔



