بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کس پاکستانی شخصیت کی ہم شکل ہیں ؟ سو شل میڈیا پر نئی بحث شروع
سو شل میڈیا صارفین نے بالی وڈ اداکارہ تمنا بھا ٹیہ کو عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلو کار عاطف اعلم کی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہم شکل قرار دے رہے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) انسان کے دنیا میں کہیں نہ کہیں ہم شکل پائے جاتے ہیں ۔ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن کے ہم شکل پائے جاتے ہیں مثال کے طور پر بالی وڈ اداکار کنگ خان کے ہمشکل مداح ابراہیم قادری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کیا، جبکہ امیتابھ بچن سمیت پاکستانی فنکار دانش تیمور ، اور ہانیہ عامر کے کارپن کاپی بھی سامنے آچکی ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے ایک اور شخصیت گزری جو دکھنے میں ہوبہو بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ہمشکل لگ رہی ہیںاور یہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھروانہ ہیں جنہیں نازک نین نقش اور قاتلانہ مسکراہٹ کے سبب بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ہمشکل قرار دیا جارہاہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شارٹ کے مطابق بھارتی صارفین کا دعوی ہے کہ عاطف اسلم کی اہلیہ دکھنے میں ہوبہو اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی طرح ہیں۔
جبکہ کئی صارفین نے اس موازنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سارا بھروانہ تمنا سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
