شوبز

پاکستانی اداکارہ بشری انصاری کی ڈیلی وی لاگنگ پر سخت تنقید ،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے یوٹیوبرز کے ڈیلی وی لاگنگ پر حیرانی کا اظہار کیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ بشری انصاری نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈیلی وی لاگنگ کرنے والے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں، یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔بشری انصاری کا کہنا تھا کہ میں ایک دو یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو ڈھونڈ رہی تھی، مجھے معلوم نہیں ہے ان کو کہاں دیکھوں اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں؟ میں کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں بلکہ میں یوٹیوبرز پر نہیں ان کو دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button