شوبز

بھارتی اداکارہ کا تفتیش کے دوران ہوشربا انکشاف ،سونا کیسے اسمگل کیا؟

اداکارہ رانیا راؤ سے 14.2کلو گرام کا سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا ،اداکارہ سینئرآئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی بھی ہے

کرناٹک(شوبز ڈیسک ) میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔

اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے بچنے کے لیے استعمال کرتی تھی۔اداکارہ سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کرناٹک میں ایک سینئر ڈی جی پی رینک کے آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی بھی ہے جس نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ممکنہ اعلی سطحی روابط کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا رانیا راؤ کسی بڑے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھی یا اس کام میں ذاتی طور پر ملوث تھی۔

رانیا راؤ نے ایک سال میں 27 مرتبہ دبئی کے دورے کیے جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے اس پر شک کی بنیاد پر گہری نگرانی کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button