شوبز
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں دو گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں ؟اداکار نے دلچسپ وجہ بتا دی
ابھیشیک کاکہنا ہے کہ یہ ان کے خاندان کا اسٹائل ہے، اور وہ دو گھڑیاں اپنی والدہ سے متاثر ہوکر پہنتے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن دونوں اداکاروں کے ہاتھ میں اکثر دو گھڑیاں دیکھی جاتی ہیں جن پر ان کے مداح دو گھڑیاں پہننے کی وجہ جاننے کیلئے بیتاب رہتے ہیں۔ میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے اس کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے خاندان کا اسٹائل ہے، اور وہ دو گھڑیاں اپنی والدہ سے متاثر ہوکر پہنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے یورپ گئے تھے تو ان کی والدہ یورپ اور بھارت کے ٹائم کا اندازہ رکھنے کیلئے دو گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے مقامی وقت کے مطابق بات چیت کر سکیں۔اسی طرح ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن بھی اپنی دو گھڑیاں پہننے کی عادت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جن کے مطابق وہ دو اور کبھی کبھی تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں اور ایسا وہ تفریح کے طور پر کرتے ہیں۔