شوبز

اداکارہ نادیہ حسین کو بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

ایف آئی اے کو بدنام کرنیکی کوشش پر نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اداکارہ نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد انکوائری شروع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش پر نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ نادیہ حسین نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیم آج صبح آئی تھی جس نے انہیں موصول ہونے والی فون کال اور ان کے بیان سے متعلق معلومات لیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ساری معلومات فراہم کیں، سوشل میڈیا پوسٹ کی ڈسکرپشن پر واضح کیا تھا کہ یہ فراڈکال ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ کرنے سے قبل فراڈ کال سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ بھی کیا تھا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button