شوبز

پیکا ایکٹ ،ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے

لاہور (شوبز ڈیسک)معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ لاہو کے تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا ہے جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رجب بٹ کی جانب سے حال ہی میں نیا پرفیوم متعارف کروایا گیا تھا، اس پرفیوم کے نام پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے پہلے بھی یوٹیوبر رجب بٹ اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔ ان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button