بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہا کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات پر اہم انکشافات
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔سوناکشی کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں، اس کے لیے وہ اپنے شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ، ہمارا کام ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ ہے، اور ہم گھر میں اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ مجھے ان کی رائے پسند آتی ہے اور وہ بھی میری رائے کو پسند کرتے ہیں
سوناکشی نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی اسکرپٹس اور کام کے متعلق جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ سب سے پہلے ظہیر کو بتاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا، یہ ہمارے درمیان ایک کھلی اور ایماندار بات چیت ہے۔ وہ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
اداکارہ نے اپنے اور ظہیر کے تعلقات کے بارے میں مزید بتایا کہ جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے تو ایک دوسرے کے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے تھے۔ ہم دونوں بہترین دوست بن چکے تھے اور ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کرتے تھے۔سوناکشی نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈیٹنگ کے ایک مہینے کے اندر ہی یہ فیصلہ کر چکی تھیں کہ وہ ظہیر سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
سوناکشی کو آخری بار کاکوڑا نامی فلم میں رتیش دیش مکھ اور ثاقب سلیم کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اب وہ جلد ہی پریش راول اور سہیل نیر کے ساتھ نکیتا رائے اینڈ دی بک آف ڈارکنیس میں نظر آئیں گی۔



