اداکارہ رشمیکامندانا نے اپنی سالگرہ کس اداکار کے ساتھ منائی؟تصویر وائرل
ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی 29ویں سالگرہ عمان میں منائی، جہاں وہ ساحل سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی تھیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی 29ویں سالگرہ عمان میں منائی، جہاں وہ ساحل سمندر کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی تھیںاداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ریت پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آئیں، جبکہ پس منظر میں غروب آفتاب تھا۔
رشمیکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، کچھ ساحل، کچھ ریت، کچھ غروب آفتاب، کچھ پھول اور بہت ساری مسکراہٹیں۔ آپ کی محبت اور نیک خواہشات کا شکریہ۔
لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے جلد ہی یہ قیاس کرنا شروع کر دیا کہ رشمیکا عمان میں اکیلی نہیں تھیں، بلکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ، اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہی تھیں، جنہیں رشمیکا نے کبھی بھی اپنے پارٹنر کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب وجے دیوراکونڈا نے بھی ساحل سے ایسی ہی تصاویر شیئر کیں، جس سے مداحوں کا خیال تھا کہ دونوں ایک ساتھ عمان میں ہیں۔ اس پوسٹ نے یہ واضح کر دیا کہ دونوں اداکار ایک ہی مقام پر تھے، جس سے مداحوں کا ماننا تھا کہ رشمیکا نے اپنی سالگرہ وجے کے ساتھ منائی۔