شوبز

اداکار پون کلیان کو بڑا جھٹکا، 8سالہ بیٹا جھلس گیا

سکول میں آتشزدگی کے واقعے میں مارک جھلس گئے اور ان کے ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیںجبکہ آگ کا دھواں بھرجانے کے باعث بچے کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے

سنگا پور (شوبز ڈیسک) بھارت کے نامور اداکار اور ریاست آندھرا پردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ پون کلیان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کا 8 سالہ بیٹا سنگاپور کے اسکول میں جھلس گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق پون کلیان کا 8 سالہ بیٹا مارک شنکر سنگاپور کے اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سکول میں آتشزدگی کے واقعے میں مارک جھلس گئے اور ان کے ہاتھ اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آگ کا دھواں بھرجانے کے باعث بچے کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں اور سنگاپور کے مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پون کلیان مقامی ضلع کے دورے پر تھے جہاں ان کو بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس پر وہ فوری طور پر سنگاپور روانہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button