شوبز

یاسرحسین کے تھیٹر پلے پرصارفین کی شدید تنقید،مگر کیوں؟

یاسر حسین کا تھیٹر پلے منکی بزنس شدید تنقید کی زد میں ہے، ڈرامے میں بالی ووڈ گانوں پر پرفارمنس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور مصنف یاسر حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔یاسر حسین کا تھیٹر ڈرامہ Monkey Business جو ان دنوں آرٹس کونسل کراچی میں 5 اپریل سے 20 اپریل تک پیش کیا جا رہا ہے، مختلف حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں یاسر حسین اور عمر عالم شامل ہیں، پہلے شو میں شوبز کے کئی ستارے موجود تھے جن میں اقرا عزیز، صبور علی، علی انصاری، اعجاز اسلم، فیصل قریشی اور دیگر شامل تھے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر منافقت کا الزام لگایا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہی توقع تھی یاسر حسین سے جو ہمیشہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، خود بھارتی گانوں پر ناچتے ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ یہ لوگ ٹی وی پر بھارتی مواد کو برا کہتے ہیں اور اپنی نجی پارٹیوں اور ڈراموں میں بھارتی گانوں کو پروموٹ کرتے ہیں، کیا دہرا معیار ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button