جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ نے ماضی کے پنوں سے بڑا راز فاش کر دیا
مجھے جے مہتا کے دیئے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے متاثر کیا تھا: جوہی چاولہ، اگر میرے شوہر بطور بناؤ سنگھار میں مصروف رہتے تو شاید میں انہیں ہینڈل نہ کرپاتی: مادھوری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اور سینئر اداکارائوں جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشٹ نے ماضی کے پنوں سے بڑا راز فاش کر کے شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مادھوری نے 1999ء میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی تو دوسری طرف جوہی چاولہ نے 1995ء میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔ کرن جوہر کے سوال پر مادھوری نے بتایا تھا کہ شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ میں نے بہت کام کیا، عامر کے ساتھ میں نے صرف2 فلمز کیں لیکن شادی جیسے فیصلے کیلئے میں نے ان میں سے کسی کو بھی پسند نہیں کیا، میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ مجھے جے مہتا کے دیئے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا تھا، ایک خیال یہ بھی تھا کہ اگر میرے شوہر بطور اداکار میری طرح ہی شیشے کے آگے بنا سنگھار میں مصروف رہتے تو شاید میں انہیں ہینڈل نہ کرپاتی۔اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ بطور اداکار آپ اس کام میں مکمل مگن ہوتے ہیں لہذا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں کسی ایسے ہی شخص سے شادی کروں لہذا میں اس حوالے سے بالکل واضح تھی۔