شوبز
چین اور امریکہ کی ٹیرف جنگ، ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا
چین 30 سالوں سے ہر سال 10 ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دیتا آرہا ہے لیکن اب ٹیرف کی جنگ سے چین نے ہالی ووڈ فلموں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور امریکہ کے درمیان چلنے والی ٹیرف کی جنگ میں ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا ہے اور ان ہالی ووڈ کے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا جو شوبز انڈسٹری کیلئے حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب ہالی وڈ فلمیں بھی اس ٹیرف جنگ کی زد میں آگئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ امریکی فلموں کی درآمدات کو کم کیا گا۔ رپورٹ کے مطابق 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دیتا آرہا ہے مگر امریکی فلموں کی طلب میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اس تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔