اداکارہ شینن الزبتھ نے ہالی وڈ کو خیر آباد کہے کرافریقہ کے جنگلوں میں رہائش کیوں اختیار کی؟
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ شینن الزبتھ نے ہالی ووڈ چھوڑ کر جنوبی افریقہ میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئی زندگی اختیار کرلی

نیویارک(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ شینن الزبتھ جن نے امریکن پائی فلم سے شہرت حاصل کی ۔ اداکارہ نے ہالی ووڈ کی چمک دمک کو خیرباد کہہ کر جنوبی افریقہ کو اپنا نیا گھر بنا لیا ہے، جہاں وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔
شینن نے پٹسبرگ کے اسٹیل سٹی کان میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے جنوبی افریقہ میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ اپنی تنظیم شینن الزبتھ فاؤنڈیشن کے تحت ایک جانوروں کی پناہ گاہ بنا رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک نابینا کالا گینڈا ہے جس کی ہم دیکھ بھال کر رہے ہیں، اور جیسے ہی توسیع ممکن ہوئی، ہم مزید گینڈے یہاں لائیں گے۔
شینن نے 2001 میں اینیمل ایوینجرزکے نام سے یہ فلاحی تنظیم قائم کی تھی، جو پہلے کتا بلی جیسے پالتو جانوروں کے لیے تھی۔ وقت کے ساتھ یہ تنظیم افریقی جنگلی حیات، جیسے گینڈے، ہاتھی، اور دیگر کے تحفظ تک پھیل چکی ہے۔
اگرچہ وہ اب ہالی ووڈ میں نہیں رہتیں، لیکن اداکاری کو خیر باد نہیں کہا۔ وہ اب بھی فلموں میں کام کر رہی ہیں ۔جن میں Scary Movie،Jay and Silent Bob Strike Back،Plan B شامل ہیں ۔