شوبز

انگریزی رنگ رسیا ،،،بولی ووڈ فلم کے نئے گانے کی انٹری،فواد خان اور وانی کپور چھا گئے

پہلے گانے خدایا عشق میں ارجیت سنگھ کی رومانوی آواز نے شائقین کی دلوں کی دھڑکنوں کو تیز کردیا اور اب فلم کا دوسرا گانا ریلیز ہوا ہے

بالی ووڈ (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان بالی وڈ میں وانی کپور کے ساتھ اپنی طویل غیر حاضری کے بعد واپسی کر رہے ہیں تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ایک طرف انٹرنیٹ پر فواد خان کی واپسی کا جشن منایا گیا تو دوسری طرف فلم عبیر گلال کے ٹیزر کے بعد لوگ ان کی اور وانی کپور کی آن اسکرین کیمسٹری کو لے کر تجسس میں مبتلا ہو گئے۔

پہلے گانے خدایا عشق میں ارجیت سنگھ کی رومانوی آواز نے شائقین کی دلوں کی دھڑکنوں کو تیز کردیا اور اب فلم کا دوسرا گانا ریلیز ہوا ہے ،ایک رنگین اور پرجوش ڈانس نمبر انگریزی رنگ رسیا، جو ناظرین کو جھومنے پر مجبور کر دیتا ہے،گانے کی ہدایت کاری امیت ترویدی، چھوٹو خان اور آکاشا سیٹھی نے کی ہے۔آغاز ہوتا ہے وانی کپور کے ایک موٹر سائیکل پر ایونٹ میں داخلے سے، جہاں وہ چمڑے کی جیکٹ اور ہیلمٹ میں نظر آتی ہیں۔

مگر جیسے ہی وہ اندر داخل ہوتی ہیں، ایک حسین سرسوں رنگ کے گھاگرا چولی میں جلوہ گر ہوتی ہیں، اسی لمحے وہ پرفارمرز کے ساتھ رقص میں شامل ہو جاتی ہیں اور یوں جادو شروع ہوتا ہے۔ پھر جب راجستھانی لوک گیت کے ساتھ دھڑکتے بیٹس ملتے ہیں تو وانی اسٹیج پر اپنے رقص سے محفل لوٹ لیتی ہیں، اگلا لمحہ فواد خان کی دبنگ انٹری کا ہے۔

ان کی آنکھوں میں وانی کے لیے چاہت اور دلکشی جھلکتی ہے اور ان کے مدھم لیکن گہرے تاثرات دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔ صرف فواد خان ہی نہیں، بلکہ شائقین کی نظریں بھی وانی سے ہٹتی نہیں ہیں، ان کے دلکش ٹھمکے، شوخیوں سے بھرپور حرکات اور رقص میں مہارت ہر منظر کو یادگار بنا دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button