شوبز

ایک بولڈ سین کو 47بار شوٹ کیا گیا ،مگر کیوں؟

فلموں میں ری ٹیک ہونا ایک عام بات ہے، خاص طور پر جب سین ویسا نہ ہو جیسا ڈائریکٹر نے سوچا ہو

ممبئی(شوبز ڈیسک)فلموں میں ری ٹیک ہونا ایک عام بات ہے، خاص طور پر جب سین ویسا نہ ہو جیسا ڈائریکٹر نے سوچا ہو۔ لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ ایک مشہور فلم کے ایک بوسے کے سین کو 47 بار شوٹ کیا گیا؟ اور یہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ 90 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم راجہ ہندوستانی ہے۔

1996 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں عامر خان اور کرشمہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم کے ایک بولڈ سین جس میں دونوں اداکاروں کا لبوں کا ملاپ دکھایا گیا ہے جس کو شوٹ کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ یہ سین اوٹی میں شوٹ کیا جا رہا تھا، جہاں شدید سردی تھی۔ کرشمہ کپور کے مطابق، شوٹنگ کے دوران وہ اور عامر خان مسلسل کانپ رہے تھے، جس کی وجہ سے سین بار بار خراب ہو رہا تھا۔

ڈائریکٹر دھرمیش درشن نے جس جذباتی کیفیت کا اظہار اس سین میں چاہا، وہ ایک یا دو ٹیک میں ممکن نہ ہوا، اور یوں یہ سین 47 بار ری ٹیک ہوا۔

راجہ ہندوستانی اپنی ریلیز کے وقت ایک زبردست کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ صرف 6 کروڑ کے بجٹ میں بنی اس فلم نے باکس آفس پر 78 کروڑ کا بزنس کیاجو اس وقت کے لحاظ سے ایک شاندار کامیابی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button