سنجے لیلا بھنسالی کس بالی وڈ اداکارہ کو فلمی دنیا چھوڑنے کا کہا اور کیوں؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

ممبئی(شو بزڈیسک ) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار ان سے کہا تھا کہ وہ فلمی دنیا کو چھوڑ دیں۔
ان کا کہنا تھا، سنجے سر نے گدار دیکھنے کے بعد مجھے ایک خوبصورت اور تعریف بھرا خط لکھا۔ جب میں ان سے ملی تو انہوں نے کہا،امیشا، تمہیں اب ریٹائر ہو جانا چاہیے۔میں حیران رہ گئی اور پوچھاکیوں؟ تو انہوں نے کہا،کیونکہ تم نے دو فلموں میں وہ کامیابی حاصل کر لی ہے جو اکثر اداکارائیں ساری زندگی نہیں کر پاتیں۔
انہوں نے مزید کہا، سنجے سر نے کہا، زندگی میں ایک بار مغلِ اعظم، مدر انڈیا، پاکیزہ یا شولے جیسی فلمیں بنتی ہیں۔ تمہاری دوسری فلم میں وہ سب کچھ تھا۔ اب آگے کیا بچے گا؟ اس وقت میں نئی تھی، یہ بات سمجھ نہیں آئی۔
یاد رہے کہ امیشا پٹیل نے اپنے کیریئر کی شروعات ہریتھک روشن کے ساتھ فلم کہو نا… پیار ہے سے کی تھی، جو سپر ہٹ رہی۔ اس کے بعد ان کی فلم گدار ایک پریم کتھا سنی دیول کے ساتھ ریلیز ہوئی جو کافی کامیاب رہی۔ حال ہی میں وہ گدار 2میں بھی نظر آئیں، جو ایک اور بڑی کامیابی رہی۔