منشیات برآمدگی کیس، اداکار ساجد حسن کا بیٹا اڑن چھو
سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

سندھ (کھوج نیوز) منشیات برآمدگی کیس، اداکار ساجد حسن کابیٹا اڑن چھو، سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے بعد سب حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا، ملزم کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایات کی۔