شوبز

جنگ کی دھمکی، پاکستانی فنکاروں کا کرارا جواب، بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی

پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں' امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: پاکستانی فنکار

لاہور(شوبز ڈیسک) پہلگام حملے کے بعد ہمسایہ ملک کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی دھمکی کے بعد پاکستانی فنکاروں نے کرارا جواب دیا ہے جو بھارت کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فنکاروں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔ فنکاورں نے مزید کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و اسپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکانٹس بھی بند کردیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button