شوبز

جویریہ سعود تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟ چونکا دینے والا راز فاش ہوگیا

میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے امی کے ساتھ2 دن گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے تاہم بیٹی کا یہ انداز غالبا ان کی والدہ کو ناگوار گزرا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ جویریہ سعود تنقید کی زد میں کیوں آگئیں؟ اس حوالے سے چونکا دینے والا راز فاش ہوگیا جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوران شو جویریہ نے میزبان کے ایک سوال پر والدہ کیلئے مذاق بھرا انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ میں امی کے ساتھ حیدر آباد گئی تھی وہاں میں نے امی کے ساتھ2 دن گزارے جس کے بعد کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے۔ تاہم بیٹی کا یہ انداز غالبا ان کی والدہ کو ناگوار گزرا جس پر ان کی والدہ نے برہمی سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھابیوں کو کیوں سلام ؟ وہ تو روٹیاں بناتے ہی اپنے کمروں میں چلی جاتی ہیں، میرے ساتھ رہتی کب ہیں؟

جویریہ سعود کی والدہ نے بتایا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کی جائے تو مجھے غصہ آجاتا ہے، اس پر جویریہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ امی ہم تو روز آپکے خلاف بات کرتے ہیں جس پر ان کی والدہ نے کہا کہ میرے پیچھے سے نہیں منہ پر کہو جو کہنا ہے۔ اداکارہ کے والدہ کیلئے اپنائے گئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکادیا اور صارفین نے شو کے کلپ پر تیزی سے تنقیدی تبصرے شروع کر دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button