شوبز
اداکارہ انمول بلوچ کا مداحوں کو دلچسپ اور حیران کن مشورہ مگر کیا؟
اگر آپ ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ذہنی صحت مضبوط سطح پر ہونا ضروری ہے، کسی بھی رشتے کو قائم کرنے سے پہلے خود پر توجہ مرکوز کریں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو کونسا دلچسپ اور حیران کن مشورہ دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ذہنی صحت مضبوط سطح پر ہونا ضروری ہے، کسی بھی رشتے کو قائم کرنے سے پہلے خود پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی رشتے کیلئے حقیقی رہیں ، جیسے آپ ہیں خود کو اہمیت دیں ناکہ وہ بننے کی کوشش کریں جو کہ آپ نہیں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ تعلق قائم کرنے سے قبل اپنے جذبات سے نمٹنے کی کوشش کریں ، ایک مضبوط ذہنی صحت کے ساتھ ہی آپ اپنے پارٹنر کو بہتر طریقے سے ڈیل کر سکیں گے۔