شوبز

ٹک ٹاکر حفصہ خان کو ماں بننے پر کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟تمام راز کھل گئے

حفصہ خان اور شہیر خان نے گزشتہ برس 18 جنوری 2024 کو اپنی محبت کو شادی کے بندھن میں باندھ لیا تھا

کراچی(شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر حفصہ خان کو ماں بننے پر کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟تمام راز کھل گئے،سوشل میڈیا انفلوئنسر، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر حفصہ خان کا کہنا ہے کہ ماں بننا آسان نہیں۔حفصہ خان اور شہیر خان نے گزشتہ برس 18 جنوری 2024 کو اپنی محبت کو شادی کے بندھن میں باندھ لیا تھا۔ویڈیو شیئرنگ ایپ پر مختلف ویڈیوز بنا کر اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی یہ جوڑی چند سال قبل پاکستانی نجی چینل کے ایک گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی اور شو میں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔2023 میں اس ٹک ٹاکر جوڑی نے نکاح کیا اور سال 2024 کی شروعات ہوتے ہی اپنی شادی کی تقریبات کاآغاز کیا تھا۔

شادی کے دس ماہ بعد جوڑے نے اپنے ہاں بیٹی ہونے کی خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا ،شہیر خان نے یوٹیوب پر ایک وی لاگ جبکہ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی، ساتھ ہی انہوں نے بچی کی پیدائش کی تاریخ بھی لکھی جو 18 نومبر 2024 ہے۔ابھی حال ہی میں حفصہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ ویڈیو پر کچھ تبصرے میرے وزن میں اضافہ کے بارے میں کیے گئے ہیں، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہر انسان کا جسمانی ڈھانچہ مختلف ہوتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد کچھ خواتین کا وزن بڑھ جاتا ہے اور کچھ کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات سی سیکشن ایک بڑی سرجری ہے جس کے بعد جسم کو بھرپور آرام اور شفایابی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس دوران سخت ڈائٹنگ یا ورزش کرنا جسم پر اضافی دبا ڈال سکتا ہے اور بعض صورتوں میں بہت خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ ایک محنتی ماں اور گھریلو خاتون بننا کتنا چیلنجنگ کام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ کے پاس مکمل معلومات یا سمجھ بوجھ نہ ہو تو بہتر ہے کہ غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جائے۔ خاص طور پر خواتین کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں، کیونکہ زندگی میں کبھی نہ کبھی سب کا مقام تبدیل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button