شوبز

ترکیہ کے سلطان اداکار کو قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟وجہ کھل کر سامنے آگئی

تاریخی ڈرامے 'دی میگنیفیشنٹ سینچری' میں سلطان سلیمان کا کردار نبھانے والے اداکار حلیط ارگینچ کو جھوٹی گواہی دینے کے کیس میں قید کی سزا سنا دی گئی

استنبول(شوبز ڈیسک)ترکیہ کے سلطان اداکار کو قید کی سزا کیوں سنائی گئی؟وجہ کھل کر سامنے آگئی،ترکیہ کے تاریخی ڈرامے ‘دی میگنیفیشنٹ سینچری’ میں سلطان سلیمان کا کردار نبھانے والے اداکار حلیط ارگینچ کو جھوٹی گواہی دینے کے کیس میں قید کی سزا سنا دی گئی۔حلیط ارگینچ نے یوں تو متعدد ڈراموں میں کام کیا لیکن دنیا بھر میں انکو شناخت دلوانے والا کردار ‘سلطان سلیمان’ ہی ثابت ہوا جس میں انکی اور دیگر استارز کی پرفارمنس دیکھ کر یہ ماننا مشکل ہوجاتا تھا کہ یہ کوئی حقیقی زندگی سی سی کیمرہ فوٹیج سے نہیں دیکھی جارہی بلکہ اداکاروں نے خود کو ان تاریخی کرداروں میں شاندار انداز میں ڈھال لیا ہے۔ڈرامے کو پاکستان میںمیرا سلطان کے عنوان کے ساتھ نشر کیا گیا تھا اور حلیط ارگینچ اور مریم اوزرلی کو بطور سلطان سلیمان اور حورم سلطان بے انتہا پذیرائی ملی۔

حلیط ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن چکے ہیں لیکن اس مرتبہ انکی وجہ شہرت انکی اداکاری نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں استنبول کے گیزی پارک میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق کیس میں ترک عدالت نے اداکار کو ایک سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ان مظاہروں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی ملزمہ و کاسٹنگ ڈائریکٹر عائشہ بارم نے تفتیش کے دوران کئی اداکاروں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف کیا جن میں حلیط ارگینچ اور ان کے ساتھی اداکار رضا کوجالو بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق، دونوں فنکاروں نے تفتیش کے دوران غلط معلومات فراہم کیں اور بارم کو بچانے کی کوشش کی جس کے باعث استغاثہ نے ان کے خلاف فرد جرم عائد کی۔اداکاروں کا مقف ہے کہ ان کی شمولیت کسی سیاسی مقصد کے تحت نہیں تھی بلکہ وہ صرف شہری و ماحولیاتی خدشات کے باعث احتجاج کا حصہ بنے۔ابتدائی طور پر استغاثہ نے اداکار کے لیے 4 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا لیکن سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کی بنیاد پر انکی سزا میں نرمی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button