شوبز
ہمایوں سعید کا مداحوں کے کمنٹس پر دلچسپ جواب، سب کی بولتی بند
اس بڑھاپے میں دونوں سے ایسا ڈانس کروانا ظلم ہے جس کے جواب میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہنس پڑے اور کہا کہ بڑھاپے میں ناچیں کا اپنا ہی مز ہ ہے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی فلم ”لو گرو” پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس پر دلچسپ جواب دیا جس کے بعد سب کی بولتی بند ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم عید کے موقع پر بڑے پردے پر ریلیز کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ اسٹار جوڑی نے ایک انٹرویو میں فلم سے متعلق مداحوں کے کمنٹ پڑھے اور ان کا دلچسپ جواب بھی دیا۔ ایک فلم بین نے کمنٹ کیا کہ اس بڑھاپے میں دونوں سے ایسا ڈانس کروانا ظلم ہے جس کے جواب میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہنس پڑے۔ اداکار نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈانس کا شوق ہے اور ہم ناچتے رہیں گے اور مزہ تب ہی ہے جب اس بڑھاپے میں ناچیں، ورنہ پھر کیا مزہ۔