فلم لو گرو نے دی لیجنڈز آف مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا،کتنی کمائی کی ؟اعدادوشمار آگئے
اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)فلم لو گرو نے دی لیجنڈز آف مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا،کتنی کمائی کی ؟اعدادوشمار آگئے،رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم لو گرو نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ لوگرو فلم دی لیجنڈز آف مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
رومانوی کامیڈی فلم لو گرو کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں جب کہ اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وہی اس میں ہیرو کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک خود ساختہ لو گرو کے گرد گھومتی ہے جو لندن کی صوفیہ نامی ایک آرکیٹیکٹ کے ساتھ غیر متوقع طور پر جڑ جاتا ہے اور ان کے درمیان محبت کی داستان شروع ہوجاتی ہے۔