اداکارہ ثناء مقبول خطرناک موذی وباء میں مبتلا
اداکارہ ثناء مقبول جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے، ان کی امیونو تھراپی شروع ہو چکی ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور بگ باس او ٹی ٹی 3کی فاتح ثناء مقبول خطرناک موذی وباء میں مبتلا ہو گئی ہیں، ان کی یہ بیماری کس حد تک بڑھ چکی ہے؟ سچائی سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی اداکارہ ثناء مقبول جگر سروسس (liver cirrhosis) میں مبتلا ہوگئی ہیں جس میں جگر داغدار اور مستقل طور پر خراب ہو جاتا ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ بیماری اچانک نہیں ہوئی لیکن حال ہی میں یہ بگڑ گئی جس کی وجہ سے میں نے اپنے کام کو روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدافعتی نظام نے میرے جگر پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے اور اب مجھے جگر کی سروسس کی تشخیص ہوئی ہے لیکن میں مضبوط رہنے کی کوشش کررہی ہوں، امیونو تھراپی شروع کردی ہے اورصحت پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصے سے آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہوں لیکن حال ہی میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
				


