شوبز

اداکارہ ماہرہ خان کے شوبز انڈسٹری میں 14سال مکمل،مداحوں کو خبرکردی

ماہرہ خان نے بھارت جا کر بھی فلم رئیس سے عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔اور اب اتنے سال گزرنے کے بعد ماہرہ کو لگتا ہے کہ جیسے برسوں پر محیط یہ طویل سفر پلک جھپکتے ہی گزرگیا ہو

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان کے شوبز انڈسٹری میں 14سال مکمل،مداحوں کو خبرکردی،رپورٹ کے مطابق عالمی فیشن آئیکون اور ڈراما کوئین ماہرہ خان نے انڈسٹری میں 14سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو خبر کردی،ماہرہ خان ایک ایسا ستارہ ہے جو نہ صرف پاکستان میں چمکتا ہے بلکہ اسکی روشنی سے بالی وڈ بھی منور ہے۔یہی وہ شخصیت ہے جس نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں جگہ بنائی اور آج بھی اپنے نام، کام اور خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں پر قابض ہیں۔

اس کے بعد ماہرہ خان نے بھارت جا کر بھی فلم رئیس سے عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔اور اب اتنے سال گزرنے کے بعد ماہرہ کو لگتا ہے کہ جیسے برسوں پر محیط یہ طویل سفر پلک جھپکتے ہی گزرگیا ہو۔
انہوں نیانکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم بول اور پہلا ڈرامہ نیت دونوں 24 جون کو ریلیز ہوئے تھے، یعنی 14 سال پہلے اسی دن ان کے کریئر کا آغاز ہوا تھا اور آج اسی لمحے میں انہی آسمانوں کے نیچے بیٹھی ہوں جہاں میں نے دعائیں مانگیں، خواب دیکھے، محنت کی، یقین رکھا، اور آج میں شکرگزاری سے سر جھکاتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button