شوبز

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کتنی دولت اور اثاثوں کی مالک ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہانیہ عامر بھارتی پنجابی گلوکار 'دلجیت دوسانجھ' کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم 'سردار جی 3' کی وجہ سے چرچوں میں ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کتنی دولت اور اثاثوں کی مالک ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی دولت سے متعلق بھارتی میڈیا نے تہلکہ خیز دعوے کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں۔ مشہور ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ میں شاندار اداکاری سے خوب داد سمیٹنے والے دیگر مقبول ڈراموں میں ‘دلربا’، ‘تتلی’ ، ‘میرے ہمسفر’، ‘عشقیہ’، ‘سنگِ ماہ’ اور ‘مجھے پیار ہوا تھا’ شامل ہیں۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج اداکاراں کی فہرست میں ہوتا ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکشی کے علاوہ اپنی دلچسپ باتوں سے بھی لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

ان دنوں ہانیہ عامر بھارتی پنجابی گلوکار ‘دلجیت دوسانجھ’ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ‘سردار جی 3’ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں۔اگرچہ پاکستان میں اس فلم کو بھرپور سپورٹ حاصل ہوچکی ہے لیکن بھارت میں نہ صرف ہانیہ بلکہ فلم اور دلجیت دوسانجھ کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔فلم کا ٹریلر 22 جون 2025 کو ریلیز ہوا جس کے بعد بھارتی میڈیا ہاتھ دھو کر ہانیہ اور دلجیت کے پیچھے پڑ چکا ہے۔جہاں دلجیت کو شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں ہانیہ عامر سے متعلق ایسے ایسے دعوے کیے جارہے ہیں جو شاید وہ خود بھی نہیں جانتی ہیں۔ان دعووں میں سے چند دعوے ہانیہ عامر کی دولت کے بارے میں بھی ہیں جو اب سب کی توجہ سمیت چکے ہیں۔ ایک رپورٹ میں ہانیہ عامر کے لائف اسٹائل، انکی سالانہ آمدنی اور مہنگے شوق کے بارے میں دعوے کیے گئے لیکن تمام دعوے بغیر کسی ریفرنس کے کیے۔رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہیں۔

ساتھ ہی دعوی کیا کہ ہانیہ عامر کا لائف اسٹائل شاہانہ ہے، وہ مہنگے لباس پہننے کے علاوہ مہنگی ترین گھڑیوں کا شوق بھی رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر کے پاس ایک سے زائد آڈی کی مہنگی گاڑیاں ہیں اور انکی سالانہ آمدنی تقریا 43 کروڑ ہے۔ اداکارہ کی سالانہ آمدنی سے متعلق دعوی کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ وہ ڈرامے کی ایک قسط کا 3 سے 4 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں جبکہ اشتہارات سے انکی ہونے والی کمائی الگ ہے۔اگرچہ اس رپورٹ میں اداکارہ کی دولت کے بارے میں کھل کر دعوے کیے گئے لیکن کرنسی کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آیا یہ 43 کروڑ اور 4 لاکھ بھارتی ہیں یا پاکستانی روپے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button