شوبز

اداکارہ نازش جہانگیر کی عدالت میں طلبی کی وجہ سامنے آگئی

اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نازش جہانگیر کی عدالت میں طلبی کی وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اوریجنل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی۔ اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button