اداکارہ شیفالی کی موت کیسی ہوئی؟ بڑا راز فاش ہوگیا
اداکارہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا، اس سے قبل تقریبا 9 بجے ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ رئیلیٹی ٹی وی سٹار اور گانا ”کانٹا لگا” میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنیوالی شیفالی کی موت کیسی ہوئی؟ بڑا راز فاش ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شیفالی کو گزشتہ شب اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ نہ جانبر نہ ہوسکیں۔ شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ شیفالی کی رہائشی سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ شتروگھن نے بتایا کہ اداکارہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا، اس سے قبل تقریبا 9 بجے ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے اور میں نے ہی ان کے لیے سوسائٹی کاگیٹ کھولا تھا۔ گارڈ کے مطابق اس سے قبل پرسوں شامکے وقت شیفالی اور پیراگ اپنے پالتو کتے کے ساتھ سوسائٹی کے احاطے میں چہل قدمی کررہے تھے۔
گارڈ نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب شیفالی کو اسپتال لے جانے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیمیں اور فارنزک یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، شیفالی کے گھر کے باہر کل رات سے ہی 2 موبائل فارنزک یونٹ کی گاڑیاں موجود ہیں۔ شیفالی کی موت کی خبر سامنے آنے سے متعلق گارڈ نے مزید بتایا کہ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے بعد ایک شخص سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر آیا تھا جو بظاہر ان کا دوست لگ رہا تھا، اس شخص نے ہمیں بتایا کہ شیفالی اب نہیں رہی، جب ہم نے سنا تو ہمیں یقین نہیں آیا کیوں کہ ہم نے میڈم کو پرسوں ہی دیکھا تھا۔