شوبز

چاہت فتح علی خان نے میوزک کو خیر باد کہہ دیا؟

ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے' دو سال پہلے ایک فلم کی ہے، فلم ڈارلنگ اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگی اور پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی

لندن (شوبز ڈیسک) مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے میوزک کو خیرباد کہہ دیا ہے مگر کیوں؟ ا س حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اکیڈمی کھولنے کا مقصد نئے فنکار اور گلوکاروں آگے لیکر آنا ہے، اللہ نے مجھے میوزک اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے ایک فلم کی ہے، فلم ڈارلنگ اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگی اور پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ اداکاری میں سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرنا ہے، پنجابی، اردو اور انگلش اچھی آنی چاہیے، فلمساز خود ہی مجھ سے گلوکاروں اور اداکاروں کیلئے رابطہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button