شوبز

ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2، تلسی کی واپسی، معاوضہ کتنا ہوگا؟

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور ڈرامہ کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی کہ سیزن 2 کیلئے سمرتی ایرانی کو فی ایپی سوڈ 14 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دیا جارہا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ڈرمہ انڈسٹری کا مشہور ڈرامہ کیو کہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2کے لئے تلسی کی واپسی ہو گئی ہے اور اب وہ ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیں گی؟ تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ایکتا کپور کی جانب سے بھی اپنے مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کو دوبارہ اور جلد پیش کیے جانے کا اعلان سامنے آچکا ہے۔ ڈرامے کے سیزن 2 میں پہلے سیزن کی طرح مرکزی جوڑی سمرتی ایرانی (تلسی ) اور امار اپادھیائے (میر) ایک بار پھر اپنے مشہور کردار میں جلوہ گر گو ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی کو کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی کہ سیزن 2 کیلئے فی ایپی سوڈ 14 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی بار 2000 میں نشر کیے گئے اس ڈرامے میں سمرتی ایرانی کو تلسی کا کردار نبھانے کیلئے 1800 روپے فی قسط معاوضہ دیا جاتا رہا لیکن اب کی بار تیار کیے جانے والے اس سیزن میں تلسی کے معاوضے میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button