شوبز

اداکارہ نتاشا علی حرا مانی کو غیر مسلم قرار دیدیا

حرا مانی پہلے زیادہ شائستہ (Decent) تھی، میں بھی پہلے انھیں بہت پسند کرتی تھی، اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں اور کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نتاشا علی نے اداکارہ حرامانی کو غیر مسلم کیوں قرار دیا؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نتاشا علی نے ہانیہ عامر کو سب سے بہتر اداکارہ قرار دیتے ہوئے 10 میں سے 10 نمبرز دیئے، نتاشا علی نے یہ بھی کہا ہانیہ کا دور چل رہا ہے۔ اس سیگمنٹ میں نتاشا نے اداکاری میں ماہرہ خان کو 9 ، اقرا عزیز کو 7 ، عائزہ خان کو 8 ، مہوش حیات کو7 ،حریم فاروق کو 6 عائشہ عمر کو 6 اور ثروت گیلانی کو 5 نمبر دیئے ۔

نتاشا علی نے بتایا کہ حرا مانی پہلے زیادہ شائستہ (Decent) تھی، میں بھی پہلے انھیں بہت پسند کرتی تھی، اب وہ غیر مہذب ہوگئی ہیں اور کچھ ایسے کام کررہی ہیں جو فینز کو پسند نہیں آرہے۔ حرامانی کے نام پر اداکارہ نتاشا نے کہا کہ پہلے حرا کے مارکس میرے نزدیک زیادہ تھے لیکن اب کم ہوگئے ہیں، حرا کی اداکاری کیلئے میں ان کو 5 مارکس دوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button