بھارتی ماڈل نے خود کشی کیوں کی؟ چونکا دینے والی خبر آگئی
سان ریچل معاشی بدحالی کا شکار تھیں اور گزشتہ دنوں ہی کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے اپنی زیورات بھی بیچے تھے' ماڈل نے خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی 26سالہ معروف ماڈل سان ریچل نے خود کشی کیوں کی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں افسردگی پھیل گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ماڈل گرل میس بیسٹ ایٹیٹیوڈ 2019، مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019 اور 2022 کوئین آف مدراس رہیں۔ ماڈل گرل نے 2023 میں مس افریقا کے مقابلہ حسن میں بھی بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سان ریچل معاشی بدحالی کا شکار تھیں اور گزشتہ دنوں ہی کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے اپنی زیورات بھی بیچے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماڈل نے پانڈیچیری میں اپنے گھر میں خواب آور گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا، خودکشی سے قبل انہوں نے ایک خط بھی چھوڑا ہے جس میں کہا کہ میری خودکشی کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا جائے۔ رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل نے خودکشی سے قبل والد سے بھی مالی مدد مانگی تھی تاہم والد نے بیٹے کی بھی ذمہ داری کا بول کر انکار کردیا تھا۔