شوبز

لیجنڈری اداکار دھیرج کمار 79برس میں چل بسے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے لیجنڈری اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے’ دھیرج کمار گزشتہ روز سے ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار آج دوران علاج چل بسے اور وہ شکار ہوئے۔ دھیرج کمار نے 1965ء میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور بالی وڈ کے علاوہ پنجابی اور دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے1970ء سے 1984ء تک 21 پنجابی فلموں میں اداکاری کی، ان کی مشہور فلموں میں راتوں کا راجہ، روٹی، کپڑا اور مکان اور دیگر شامل ہیں۔ دھیرج کمار نے چھوٹے پردے پر بھی کام کیا اور کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے، اس کے علاوہ اپنی پروڈکشن کمپنی بھی بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button