شوبز

کاجول کی جوانی کا راز کیا ہے؟ سچائی سامنے آگئی

وہ روزانہ 8 گلاس پانی پیتی ہیں،8 سے 10گھنٹے کی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول کی صحت اور جوانی کا راز کیا ہے؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں سمیت شوبز حلقے میں دنگ رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کاجول نے تسلیم کیا کہ وہ عمر بڑھنے کو لے کر کسی حد تک فکر مند ضرور ہوتی ہیں جس کے بعد انہوں نے بڑھتی عمر سے متعلق اپنی فکر، اسکن کیئر اور روزمرہ کی روٹین کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں عمر کا اندازہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ آنکھوں سے ہوتا ہے، جب لوگ تھک جاتے ہیں یا زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں، تب چہرے پر جھریاں نظر آنا لگتی ہے اور طرح عمر کا بھی احساس ہونے لگتا ہے۔’

ان کاکہنا تھا بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا چھوڑ جاتے ہیں، اس لیے عمر بڑھنا اچھی اور خوش قسمتی کی بات ہے جس کے لیے وہ شکر گزار ہیں۔ اداکارہ نے صحت مند زندگی اور اپنی روٹین سے متعلق مداحوں کو بتایاکہ وہ روزانہ 8 گلاس پانی پیتی ہیں،8 سے 10گھنٹے کی نیند ضرور لیتی ہیں اور ہر رات سونے سے پہلے چہرہ دھو کر کریم لگاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button