شوبز
بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟
25 جولائی کو گوہاٹی میں اداکارہ کی گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل کر زخمی کردیا تھا اور نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی کی مشہور اداکارہ نندنی کشیاپ کو ہٹاینڈرن کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 جولائی کو گوہاٹی میں اداکارہ کی گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل کر زخمی کردیا تھا اور نوجوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کرگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 21 سالہ نوجوان کی شناخت سمیع الحق کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی ٹیکنیکل کالج کا طالب علم اور میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازمت کرتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ ہی گاڑی چلا رہی تھیں اور ایکسیڈنٹ کے بعد موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔