شوبز

معروف کامیڈین انور علی بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور(شوبز ڈیسک) بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والا مشہور و معروف کامیڈین انور علی بھی آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ معروف کامیڈین اور اداکار انورعلی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے وہ پھیپھڑوں،گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر71 سال تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انور علی کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انور علی کی نمازجنازہ کل نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button