شوبز

سوشل میڈیا پربجا تبصرے، عمیر جسوال کی اہلیہ پھٹ پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیہا نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر خاموشی توڑتے ہوئے پھٹ پڑیں اور سچائی سامنے لے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں آپ سب کو پہلی اور آخری مرتبہ ایک چیز واضح کرنا چاہتی ہوں، پہلی یہ کہ ہم آپ کی دعاؤں پر آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، دوسری یہ کہ میرے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں لہذامیرا کسی سے بھی موازنہ کرنے سے گریز کریں۔ نبیہا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں کیسا لباس پہنتی ہوں یا حجاب پہنتی ہوں یا نہیں کسی کا بھی اس بات سے کوئی تعلق نہیں، میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اپنی خوشیاں شیئر رہے ہیں، اس پر کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں، اگر آپ دعا نہیں کر سکتے تو مہربانی کرکے اپنے آپ پر قابو رکھیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثناء جاوید سے اکتوبر 2020ء میں ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور پھر ثناء جاوید سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ اکتوبر 2024ء میں عمیر جسوال نے بھی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کیا۔ حال ہی میں عمیر جسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ نبیہا کی پہلی تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پوسٹ میں عمیر جسوال کی اہلیہ کو خوبصورت عبایا میں ملبوس دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button