شوبز
اداکار ارباز خان نے نومولود بیٹی کا منفرد نام رکھ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف 58 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ میک اپ آرٹسٹ شورا نے اپنی نومولود بیٹی کا منفرد نام رکھ دیا جو حیران کن ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ارباز خان اورشورا کے ہاں 5 اکتوبر کو ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم بدھ کو جوڑے نے بچی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا نام ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ظاہر کیا۔ ارباز خان اور شورا نے اپنی بیٹی کا نام ”سپارہ خان”رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ”الحمدللہ” ۔ آج صبح ارباز خان کو اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ اپنی نومولود بیٹی کو بازوں میں اٹھائے ہوئے تھے۔ شورا خان کو آج ہی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔