شوبز

شاہد کپور کے آبائی خاندان کا پاکستان سے منسلک ہونیکا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور کے آبائی خاندان کا پاکستان سے منسلک ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پنکج کپور نے بتایا کہ میرے دادا گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر تھے، ان کی ملازمت کا مقام تبدیل ہوتا رہتا تھا، ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے دادا پاکستان کے پنجاب کے شہر میں رہائش پذیر تھے، اس وقت حافظ آباد میں کپور خاندان مشترکہ طور پر رہتا تھا، میرے دادا بھی وہیں رہائش پذیر تھے چونکہ تقسیم کے وقت ہمارا خاندان بھارت کے حصے میں ہی مقیم تھا اس لیے کسی کو بھی ہجرت نہیں کرنا پڑی۔

سینئر اداکار نے اپنے والد شری آنند پرکاش کپور سے متعلق بتایاکہ میرے والد تقسیم سے قبل لاہور کے ایف سی کالج میں پڑھتے تھے، اپنے وقت کے وہ ایک بہت اچھے اسپیکر رہ چکے ہیں، بعد ازاں وہ ایک کالج میں ہیڈ آف انگلش ڈیپارئمنٹ رہے اور پروفیسر ریٹائر ہوئے۔

پنکج کپور کے مطابق اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود والد نے9 کلاس تک مجھ پر پڑھائی کیلئے کوئی زبردستی نہیں کی، میرے والد کا ماننا تھاکہ ایک بچے کو 12 سال کی عمر تک دباؤ نہیں دینا چاہیے، اس عمر تک وہ ایک پھول کی مانند ہو تا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button