نشے کی لت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا؟ سنجے دت نے سچ بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) نشے کی لت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا؟ اس حوالے سے بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سنجے دت نے ماضی کے پنوں سے ایسا راز فاش کر دیا کہ سب حیران رہ گئے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سنجے دت 1980ء سے 1981ء کے دوران نشے کی لت میں مبتلا ہوگئے تھے، یہ وہ وقت تھا جب ان کی والدہ اداکارہ نرگس شدید بیماری کی حالت میں نیویارک میں زیر علاج تھیں۔سنجے کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے خود کو مرتے دیکھا، میں لوگوں سے بھاگ کر باتھ روم بھاگ جانے یا پھر چھپنے سے تنگ آگیا تھا، میں بیمارہورہا تھا اس لیے میں نے اپنے اہل خانہ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔
فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے اسٹارنے نشے کی لت سے چھٹکارے کیلئے ورزش کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے چھٹکارے کیلئے ورزش نے اہم کردار ادا کیا، ورزش جیسی کوئی چیز نہیں، جسمانی سرگرمیاں لوگوں کیلئے مددگار ہوتی ہیں۔ سنجے کی خواہش تھی کہ اداکارہ نرگس سنجے کی پہلی فلم راکی دیکھیں لیکن نرگس 1981ء میں فلم راکی کی ریلیز سے صرف 3 دن پہلے انتقال کر گئیں، والدہ کی موت نے سنجے دت پر گہرا اثر ڈالا اور وہ مزید نشے کی عادت میں مبتلا ہوگئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سنجے دت نے نشے کی لت پر قابو پاکر اداکاری پر توجہ مرکوز کردی۔