شوبز
ممتاز اداکار مصطفی قریشی شدید زخمی مگر کیسے ہوئے؟

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے ممتاز اداکار مصطفی قریشی شدید زخمی ہو گئے مگر کیسے؟ اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے مصطفی قریشی کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت واک کر رہے تھے، جب کھدی ہوئی سڑک میں ان کا پیر پھنس گیا۔ مصطفی قریشی نے بتایا کہ پیر پھنس جانے کی وجہ سے وہ بری طرح گرے، سر فٹ پاتھ سے ٹکرایا، آنکھ بچ گئی لیکن ٹانگ ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ حکمرانوں کو عقل دے کہ وہ شہر کی سڑکیں بنا دیں۔