شوبز

لیجنڈری اداکار دھرمیندرا اچانک اسپتال منتقل، مداح پریشان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کو اچانک اسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہو گئے جو شوبز انڈسٹری کیلئے بڑی خبر ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 89 سالہ دھرمیندر ا کو جمعہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔دھرمیندر ا کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے لاکھوں مداح پریشان ہوگئے اور اداکار کی خیریت کے لیے دعا کرنے لگے۔تاہم میڈیا کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔دھرمیندرا ٹھیک ہیں، ان کو روٹین چیک اپ کیلئے اسپتال لایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 89 سالہ اداکار کو اس ہفتے کے آغاز میں بھی اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے معمول کے مطابق چند طبی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button