شوبز
مس یونیورس کا فائنل، میکسیکو کی فاطمہ بوش نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تھائی لینڈ (شوبز ڈیسک) مس یونیورس کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے بے شمار تنازعات کے باوجود مس یونیورس 2025ء کا ٹائٹل اپنے نام کرکے بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025ء کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تمام تنازعات اور دبا ؤکے باوجود شاندار پرفارمنس سے ناصرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی متاثر کیا۔ فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس میں جلوہ گر ہوئیں۔



