وویک اوبرائے کی 16سالہ عمر میں کتنی آمدنی تھی؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف و مشہور اداکار ووبک اوبرائے کی 16سالہ عمر میں کتنی آمدنی تھی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف منظر عام پر آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے کی کل دولت کا تخمینہ1200 کروڑ بھارتی روپے بتایا جاتا ہے۔ وویک اوبرائے نے انکشاف کیا میں 15 سال کی عمر میں ہی مالی طور پر خود مختار ہوگیا تھا اور 16 سے 17 سال کی عمر میں میری پہلی آمدنی ایک کرو ڑ بھارتی روپے تھی۔ اداکار کے مطابق ہندوستان کی تقسیم سے قبل ان کے آبا اجداد کی حویلیاں اور محلات تھے لیکن انھیں تقسیم کے وقت سب چھوڑ کر آنا پڑا، جس کے بعد ان کی فیملی نے زیرو سے اسٹارٹ کیا۔
اداکار نے کم عمری میں کروڑوں کمانے سے متعلق واضح کیا کہ میری پہلی ایک کروڑ روپے کی آمدنی ٹریڈنگ کے ذریعے ہوئی تھی، یہ نقد رقم کے بجائے اسٹاک کی صورت تھی اور میں بچت کرنا جانتا تھا۔ وویک اوبرائے کے مطابق 19 سال کی عمر میں میں نے اپنا پہلا کاروبار شروع کیا، اسی دوران 12 کروڑ جمع کر لیے تھے لیکن اس مشترکہ کاروبار میں میرا ذاتی حصہ 20 سے 25 لاکھ بھارتی روپے تھا۔



