شوبز
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام کا ٹاور پہلے ہی دن مکمل فروخت

دبئی (شوبز ڈیسک) دبئی میں بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر کیے جانے والے ٹاور کی افتتاحی تقریب ہوئی جو لانچنگ کے پہلے ہی مکمل فروخت ہو گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زاید روڈ پر تعمیر ہونے والے شاہ رخ ٹاور کی مالیت2.1 ارب درہم ہے جس کا تخمینہ 159 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے لگایا گیا ہے۔ شاہ رخ ٹاور کی لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں ہوئی جس میں شاہ رخ سمیت6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں اور جدید ڈیزائن سے مزین ہوگا اور شیخ زاید روڈ پر ایک ممتاز تجارتی مرکز بنے گا۔



