شوبز
اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے پھٹ پڑیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں اداکار 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ دعووں پر کان نہ دھریں۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ لوگو پرسکون رہو، اگر میری زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر آئی تو میں براہ راست خود بتا دوں گی۔



