پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کے خوابوں کا شہزادہ کون ہے؟

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کے خوابوں کا شہزادہ کون ہے؟ اس حوالے سے ایسی سچائی سامنے آگئی ہے کہ شوبز حلقوں سمیت ان کے مداحوں میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں بہت فلمی ہوں، چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بٹھا کر لے جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی رومانوی انسان ہوں، میں فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’، اور ‘ٹائٹینک’ کی بہت بڑی فین ہوں، میں نے کئی بار فلم ‘ٹائٹینک’ دیکھی ہے، کوئی ایسا انسان ہو جو آپ کیلئے دوسروں سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاں دل ٹوٹتے ہوئے لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوجائے گی، ایک مہینے تک مجھے بھی ایسا ہی لگا اس کے بعد میں نے اپنی سوچ تبدیل کی اور کہا کہ ابھی تو پوری زندگی باقی ہے۔



