شوبز

معروف سٹیج اداکار قیصر پیا لٹ گئے مگر کیسے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف سٹیج اداکار قیصر پیا لٹ گئے مگر کیسے؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے جس کے بعد مقامی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ واردات کا واقعہ سامنے آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی’ اسی دوران ایک ملزم نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ جھگڑا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button